گندی تصویریں، چرسی تکہ کا مالک پھر گرفتار

  خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معروف ریستوران چرسی تکہ کے مالک نثار خان کو پولیس نے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا ہے۔ خواتین کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کی ایک اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شاہ قبول کے ایس ایچ او نے جمعے کی شب چرسی تکہ کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ایک مرتبہ پھر غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر افسران نے نوٹس لیا اور ان کو گرفتار کر لیا گیا۔‘اس سے قبل ستمبر میں چرسی تکہ کے مالک کو غیرملکی سیاحوں کو ہراساں کرنے پر پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کو ضمانت پر رہا کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن