لاہور کا مال روڈ کل ٹریفک کیلئے بند رہےگا

باغوں کے شہر لاہور کو سموگ نے گھیر رکھا ہے، لاہور روزانہ کی بنیاد پر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس تمام صورتحال سے نمٹنے کیلئے نگران پنجاب حکومت کی جانب ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 کل مال روڈ لاہور ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے،صرف سائیکل سوار اور پیدل شہریوں کو مال روڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے مال روڈ پر سفر نہ کریں۔حکومت پنجاب کی طرف سے سموگ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس بڑھنے کے باعث پنجاب کے 10اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیاتھا ۔سکول ،دفاتر ،مارکیٹس بھی بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے تھے ۔بروز جمعہ،ہفتہ اتوار کو مارکیٹس شام 3بجے کھولنے کی اجازت دی گئیں تھیں جبکہ کل بروز اتوار لاہور کی تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن