وزیر آباد: سابق ملازمہ کی بلدیہ آفس میں گھس کر ریکارڈ جلانے کی کوشش

Nov 25, 2024

وزیرآباد (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی وزیر آباد کی سابق خاتون ملازم ثمینہ بی بی نے بلدیہ آفس وزیر آباد میں داخل ہونے کی کوشش کے بعد دروازہ نہ کھولنے پر وہاں تعینات بلدیہ ملازم افضال کو گالم گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ خاتون ملازمہ پر الزام لگایا گیا کہ اس نے بند دروازہ پھلانگ کر بلدیہ آفس میں انٹری کی اور ملازمین کو گالیاں دیں جبکہ سرکاری ریکارڈ کو جلانے، تیزاب پھینکنے کی دھمکی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں  دیں۔ اس کے ہاتھ میں ریکارڈ کو آگ لگانے کے لیے پٹرول کی بوتل بھی موجود تھی۔ خاتون ثمینہ بی بی نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور انتقامی کاروائی سے تعبیر کیا۔

مزیدخبریں