پی ٹی آئی کی سیاست غیر سیاسی ہاتھوں میں ہے: طلال چودھری

 جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ چند گھریلو خواتین کے ہاتھ میں پی ٹی آئی کی باگ ڈور ہے۔ کل کے بیان پر ان کو شرم آنی چاہیے۔ پی ٹی آئی نے عہدوں کا ناجائز اور غلط استعمال کیا۔ طلال چوہدری نے مزیدکہا کہ اپنے مفادات کی خاطر ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگایا گیا۔ پی ٹی آئی کی سیاست غیر سیاسی لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔ سیاست کے لیے جھوٹ کا بیانیہ بنانا آپ کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا۔ پی ٹی آئی انہی ممالک کو کیوں ٹارگٹ کرتی ہے جو دوست ممالک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن