برسلز (آئی این پی )یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کے رکن ممالک عالمی عدالت کی جانب سے اسرائیل کے دو اعلی عہدیداروں اور حماس کے کمانڈر کے خلاف جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری پر اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں کرسکتے ہیں۔غیرملکی خبر رساںادارے رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی تمام ریاستیں روم اسٹیٹیوٹ کہلائے جانے والے عالمی عدالت کے کنونشن میں دستخط کر چکی ہیں اور متعدد رکن ریاستیں کہہ چکی ہیں ضرورت پڑنے پر وہ عمل درآمد کریں گی۔رکن ملک ہنگری کے وزیراعظم ویکٹور اوربین نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ملک کے دورے کی دعوت دے دی اور انہیں کسی قسم کے خطرے تحفظ کا یقین دلایا ہے۔ جوزف بوریل نے اسرائیلی اور فلسطین کے امن کارکنوں کے ورکشاپ کے دوران قبرص کے دورے کے موقع پر کہا کہ روم کنونشن پر دستخط کرنے والی ریاستیں عالمی عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کی پابند ہیں۔
عالمی عدالت کے وارنٹس پر عملدرآمد کے پابند ہیں، رہنما یورپی یونین
Nov 25, 2024