برآمدات کیلئے فرنیچر میں جدت،منفردڈیزائنوںکو اپنانے کی ضرورت:میاں کاشف

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے فرنیچر مینوفیکچرنگ میں جدت اور منفرد ڈیزائنوں کو اپنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ بین الاقوامی منڈیوں کو اپنی جانب راغب کیا جا سکے۔ گزشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا فرنیچر سازی میں جدید رحجانات اور طریق کار کو اپنا کر پاکستان خود کو سٹائلش فرنیچر کے ایک بڑے برآمد کنندہ کے طور پر متعارف کرا سکتا ہے کیونکہ ہمارا اعلیٰ معیار کا فرنیچر عالمی منڈیوں میں مؤثر طریقے سے مقابلہ کر سکتا ہے اور نتیجتاً یہ سیکٹر قومی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔ دنیا میں فرنیچر مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور نئی ترجیحات کے مطابق فرنیچر کی تیاری کے پیچھے تکنیکی ترقی کار فرما ہے۔ اس مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو قائم رکھنے اور اپنا مارکیٹ شیئر بڑھانے کیلئے پاکستانی فرنیچر مینوفیکچررز کو عصری ڈیزائنوں کے مطابق تیاری، معیار کو بہتر بنانے اور جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر توجہ دینی چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن