پاک،افغان امن ،دوطرفہ تعاون کو فروغ کیلئے اقدامات اٹھانا ہونگے:افتخار علی

لاہور(کامرس رپورٹر)سارک چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا افغانستان فوری طور پر ہر صورت اس بات کو یقینی بنائے کہ شر پسند عناصر اس کی سرزمین کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال نہ کر سکیں۔ حالیہ دہشت گردی کی لہر کے تناظر میں انہوں نے کہا آرمی چیف عاصم منیر متعدد مواقع پر واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ افغان سرزمین کسی بھی طور پر پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان امن اور باہمی احترام کو یقینی بنانے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے افغانستان کو دہشت گردی، سرحد پار سے ہونیوالی شورشوں اور منظم جرائم کو ختم کرنے کیلئے پائیدار اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ یہ اقدامات علاقائی استحکام، سلامتی اور اقتصادی خوشحالی کیلئے ناگزیر ہیں۔ باہمی احترام، تعاون اور اعتماد سازی کے ذریعے ہی دونوں ممالک اپنے عوام کیلئے دیرپا امن اور خوشحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ افغانستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہم آہنگی کو فروغ دے اور اختلاف کے بیج بونے کی کسی بھی بیرونی کوشش کو یکسر مسترد کرے۔ عالمی برادری کا بھی فرض ہے کہ وہ دونوں ممالک کی خودمختاری کا احترام اور مداخلت سے گریز کرتے ہوئے ایسے اقدامات کو فروغ دے۔ افتخار علی ملک نے کہا پائیدار امن سے اقتصادی ترقی کے بے پناہ مواقع کھلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن