ذیشان سہیل کامچھلی مارکیٹ کی منتقلی پر وزیراعلیٰ  ضلعی انتظامیہ کو زبردست خراجِ تحسین 

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ذیشان سہیل ملک نے مچھلی مارکیٹ کی منتقلی پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ مچھلی مارکیٹ کی موجودہ جگہ سے منتقلی ایک اہم اور مثبت اقدام ہے جس سے نہ صرف تاجر برادری بلکہ علاقے کے رہائشیوں کو بھی درپیش مسائل کا خاتمہ ہوگا۔ مچھلی مارکیٹ کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک کا شدید دباؤ، صفائی کی ناقص صورتحال اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل پیدا ہو رہے تھے، جو اب ختم ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن