لاہور(نامہ نگار)سول لائنز ڈویژن پولیس نے امن وامان اور سکیورٹی کے پیش نظرمختلف شاہراہوں پرفلیگ مارچ کیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق فلیگ مارچ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی ہدایت پر کیا گیا۔فلیگ مارچ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی قیادت میں کیا گیا۔فلیگ مارچ تھانہ ریس کورس سے شروع ہوکرگورنر ہاؤس،مال روڈ، فیصل چوک،قلعہ گجر سنگھ، پرانی انارکلی سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر کیا گیا۔ فلیگ مار چ کا مقصد امن و امان کی فضاوں شہریوں میں احساس تحفظ کو اْجاگر کرنا ہے۔لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
سکیورٹی کے پیش نظرپولیس کا مختلف شاہراہوں پر فلیگ مارچ
Nov 25, 2024