سموگ!24گھنٹے میں 18مقدمات ‘12افراد گرفتار‘632کو جرمانہ

Nov 25, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے  اور پنجاب پولیس کے مسلسل اقدامات کی وجہ سے سموگ میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 18 مقدمات درج  کئے گئے اور 12 افراد گرفتار ہوئے،362 افراد کو ساڑھے5 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے،29 کو وارننگ جاری کی گئی ، فصلوں کی باقیات جلانے کی7،زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 266 اور اینٹوں کے بھٹوں کی2 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4865 گاڑیوں کے چالان، 445 کو بند جبکہ 02 فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز ، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔

مزیدخبریں