غزہ میں خوراک کی قلت کا سدباب کرنیکی ضرورت ہے:میاں منیر

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق ممبرمیونسپل کمیٹی میاںمحمدمنیر نے کہا ہے کہ غزہ میں غذا و پانی کی عدم فراہمی اور ادویات و دودھ کی قلت کا فوری سدباب کرنے کی ضرورت ہے۔ اسرائیل غزہ کے محصورین اور پناہ گزین کیمپوں میں امداد پہنچنے نہیں دے رہا تاکہ بچے کھچے فلسطینی بھوک کا شکار ہو کر مارے جائیں اب مسلم امہ کو اپنے مظلوم بھائیوں کی امداد کیلئے کردار ادا کرنا ہوگافلسطین کے نہتے عوام پر اسرائیل کی بمباری اور غذائی قلت ظلم وجبر کی انتہااور کھلی دہشتگردی ہے محلہ رحمت کالونی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیل بے لگام عالمی بربریت جاری رکھے ہوئے ہے جسے لگام ڈالنے کی ضرورت ہے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی حملے پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ اورسلامتی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے انہوںنے کہاکہ ہم فلسطین کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ان کی قربانیوں نے امریکہ واسرائیل کے بھیانک چہروں کو بے نقاب کردیاہے فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے عالمی عدالت اور اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔

ای پیپر دی نیشن