حافظ آبادشہر میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق بہتررہی

Nov 25, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد شہر گردونواح میں گزشتہ روز امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق بہتررہی۔ ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تمام مارکیٹیں،بازار اور تجارتی مراکز معمول کے مطابق کھلے ہیں اور عوام کی بڑی تعداد خریدو فروخت اور اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔سبزی و فروٹ اور غلہ منڈیوں میں بھی معمول کے کاروبار کا سلسلہ جاری ہے۔  اندرون شہر اور دیگر ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول کے مطابق جاری،شہر سمیت کسی بھی جگہ پر کسی قسم کا کوئی احتجاج نہیں ہو رہا تا ہم عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔

مزیدخبریں