گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صنعتکار و تاجر رہنمائوں علی ہمایوں بٹ ،حمیس گلزار مغل،نعیم آصف مغل، نیئر جمیل بلو بھٹی، آصف جٹ،خواجہ شجاع اللہ، میاں محمد زبیر، ابوبکر صدیق بٹ، شیخ عبدالحفیظ نے سڑکوں کی بندش اور ٹرانسپورٹ کے معطل ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو نے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو دفاتر، اسکولز جانے کیساتھ دیگر روزمرہ امور کے لیے بے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ٹرانسپورٹ کی معطلی سے اشیا ء کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے،انہوں نے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی بندش کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکے۔ سڑکوں کی بندش کے باعث انہیں متبادل راستے اختیار کرنے سے وقت اور پٹرول دونوں کا ضیاع ہو رہا ہے،عوامی شکایات کے باوجود متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔