سرگودھا:امن کمیٹی ممبران کا  پارا چنار واقعہ پر اظہار افسوس

Nov 25, 2024

سرگودھا(نمائندہ خصوصی)ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے پارچنار واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ ممبران امن کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ امن دشمنوں نے معصوم شہریوں کے قافلے پر حملہ کیا جو حیوانیت ہے، ملک دشمن عناصر کی امن تباہ کرنے کی کوششوں کو ملکر ناکام بنائیں گے۔

مزیدخبریں