شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی )پاکستان تحریک انصاف شیخوپورہ کے ضلعی نائب صدر و سابق کوارڈی نیٹر اینڈ سپوک پرسن لائیوسٹاک اینڈ ڈیڑی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ضلع شیخوپورہ ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک میں اتنی مہنگائی کردی ہے کہ جس سے عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے ایک طرف بجلی اور گیس کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں تو دوسری طرف اشیاء خورد و نوش عوام کی پہنچ میں نہیں رہیں حکمران عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی و بیروزگاری کو ختم کرنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھانے کی بجائے عوام کی کمر توڑنے میں مصروف ہیں۔