شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ناہید زمان ہسپتال کی ایم ڈی سینئر گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر ناہید زمان نے کہا ہے کہ حاملہ خواتین میں ذیابیطس کا مرض نہ صرف ماں بلکہ رحم مادر میں پرورش پانے والے بچے کیلئے بھی سنگین خطرات کا باعث ہے جس کی وجہ سے اسقاط حمل کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جبکہ خون میں گلوکوزکی سطح مطلوبہ حد سے تجاوز کرنے کی صورت میں ہائی بلڈ پریشر،پیشاب میں پروٹین کی رطوبت شامل ہونے اور جسم کی سوجن سمیت دیگر پیچیدگیاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔