گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ اصلاح معاشرہ کیلئے اسلامی طرز حیات کا فروغ ضروری ہے،اخلاقی تباہی معاشی تباہی سے بھی زیادہ خطرناک ہو چکی ہے۔اسلامی معاشرے میں حسن اخلاق کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اخلاق کا حسن جس انسان میں آجائے وہ خالق و مخلوق دونوں کا محبوب بن جاتا ہے،توڑنا نہیں جوڑنا سیکھیں کیونکہ توڑنے والوں کی حویلیاں بھی ویران رہتی ہیں اور جوڑنے والوں کی قبریں بھی آباد رہتی ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے اصلاح معاشرہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،ارشد جاوید مصطفائی، محمد اکرم رضوی، حافظ عدیل عارف،ڈاکٹر محمد احمد نورانی،شاذب چھٹہ،علامہ محمد عمر صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔