گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پی پی سٹی کے سینئر نائب صدر چودھری اقبال مہر نے کہا ہے کہ بشری بی بی نے اس ملک پر حملہ کیا جس سے ہمارا ایمان کا رشتہ ہے۔ بشری بی بی کا بیان پاکستان کی سلامتی ملک سے دشمنی کا غبار ہے،سعودی عرب کیخلاف زہر ا گلنا پاکستانی اور مسلمان کو زیب نہیں دیتا، سعودی عرب ایک مخلص اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے والا ملک ہے،بشری بی بی کے بیان نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی مخالف بیان اور پاکستان اور سعودیہ تعلق کو ثبو تاژ کرنے کی دیدہ دانستہ ہے،ایسا الزام لگایا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اپنے سیاسی مفاد کے لیے نفرتوں کے بیج بوئے جا رہے۔