کامونکی(نمائندہ خصوصی) تیزرفتار گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہونے والی نامعلوم پچاس پچپن سالہ خاتون دس روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔16 نومبر کی شام ایک نامعلوم خاتون جی ٹی روڈ عبور کررہی تھی کہ تیزرفتار گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور ڈرائیور فرار ہوگیا۔ تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کردیاگیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئی۔متوفی کی تادم تحریر شناخت نا ہوسکی ہے صدر پولیس مصروف تفیش ہے۔
کامونکی:چند روز قبل حادثے کا شکار ہونیوالی نامعلوم خاتون دم توڑ گئی
Nov 25, 2024