بورے والا (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار ) دو تیز رفتار موٹر سائیکل آ پس میں ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا احسن سلیم سکنہ پی بلاک اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پرجا رہا تھا کہ اچانک دوسرے موٹر سائیکل سے ٹکرا نے کے نتیجہ میں احسن سلیم او راس کا ساتھی اور دوسرے موٹر سائیکل پر سوار فیملی بھی زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے احسن سلیم کو تشویشناک حالت میں ریفر کیا گیاتو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔
بورے والا:موٹر سائیکلز آ پس میں ٹکرانے سے ایک نوجوان جاں بحق
Nov 25, 2024