حکومت بو کھلاہٹ کا شکار، پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے: فرقان عزیز

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پی پی 64گوجرانولہ فرقان عزیزبٹ نے کہا ہے کہ حکومت بو کھلاہٹ کا شکار ہے، پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے،مگر حکمرانوں نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے اپنی ناکامی پر خود ہی مہر ثبت کر دی ہے۔ پی ڈی ایم ٹو کی پالیسیاں نا قابل فہم اور مایوس کن ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے شہباز حکومت اپنے لئے خود مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔گزشتہ 18ماہ کے دوران حکومت نے احتجاج اور دھرنے روکنے کی غرض سے قومی خزانہ سے 2ارب 70کروڑ روپے خرچ کر دیئے ہیں، پورے ملک میں اضطراب کی کیفیت ہے۔کنٹینر لگا کر ملک کو بند کر دیا گیا، انٹرنیٹ کی بندش سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔جان بوجھ کر ملک و قوم کو ایسی بند گلی کی طرف دکھیلا جا رہا ہے جہاں تباہی کے سوا کچھ نہیں، حالات پہلے ہی بہت گھمبیر اور مسائل کے ابنار لگے ہیں۔25کروڑ عوام میں مایوسی پھیلتی چلی جا رہی ہے۔فارم 47کے جعلی مینڈیٹ پر قائم ہونے والی حکومت نا اہلوں پر مشتمل ہے ان کے پاس صلاحیت اور قابلیت نام کی کوئی چیز نہیں۔ملک و قوم کو انتقامی سیاست سے نجات اور معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن