گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید نے اے سی صدر حلیمہ منیر اور دیگر انتظامی افسران کے ہمراہ جنڈیالہ باغ والہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیر سپورٹس ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایات پر جنڈیالہ باغ والا میں کھیلوں کے میدان اور پارک کے قیام کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے گا صوبائی وزیر سپورٹس ملک فیصل ایوب کھوکھر صوبے بھر میں بلا تاخیر کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں گوجرانوالہ میں کھیلوں کی محرومیاں دور کر کے نوجوانوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔