حافظ آباد:محمدی تبلیغی جماعت پاکستان کا دو روزہ سالانہ اجتماع اختتام پذیر

حافظ آباد(  نمائندہ نوائے وقت)  محمدی تبلیغی جماعت پاکستان کا دو روزہ سالانہ اجتماع جامع مسجد مکی اھلحدیث حافظ آباد میں اختتامء پذیر ہو گیا اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے مرکزی امیر شیخ الحدیث استاد العماء مفتی حافظ محمد الیاس اثری نیکھا کہ آج کے اس یدور میںہم دین سے بہت دورہوچکے ہیں اللہ پاک نے انسان کو آخرت کی فکر کے لئے بھیجا مگر ہم نے آخرت کو چھوڑ کر دنیا کو اپنا لیا ہے انہوں نے کہا کہ آج ھماری تباہی اس وجہ سے ہورہی ہے کہ ہم  دین سے دور ھو چکے ہیں دین کی دعوت کا کام انبیاء کا کام تھا جو انبیاء کرام علیہم السلام کے دنیا سے جانے کے بعد اب یہ کام امت محمدی کے ذمہ ہے  اب ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم دین محمدی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں انہوں نے کہا کہ جب ہم  اللہ پاک کے راستہ میں نکلیں گے اللہ پاک آسانیاں پیدا کرے گا اس موقع پر ملک کی سلامتی اور عالم اسلام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور جماعتوں کی تشکیل دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن