گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے وفد نے صدر ڈاکٹر مدثر رسول کی قیادت میں ایم ایس جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نیئر عمران حیدر سے ملاقات کی اور بطور ایم ایس انکی تعیناتی پرمبارکباددی اس موقع پر صدر پی ایم اے ڈاکٹر مدثر رسول کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نیئر عمران ایک اچھے منتظم ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ انکی سربراہی میں ہسپتال کے معاملات میں مزید بہتری آئیگی،ادویات کی بلا تعطل فراہمی،مریضوں، ڈاکٹروں اور ہسپتال عملے کو درپیش مسائل اور انکے ممکنہ حل سے متعلق سیرحاصل گفتگوہوئی۔جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر حافظ وقار ظفر باجوہ کا کہنا تھا ڈاکٹر نیئر عمران درددل رکھنے والے آفیسر ہیں یہی وجہ ہے کہ مریضوں کے ساتھ انکا گہرا لگاو ہے، ایم ایس جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نیئر عمران حیدر نے نیک خواہشات پر پی ایم اے گوجرانوالہ کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر نیئر عمران پی ایم اے گوجرانوالہ میں بطور جنرل سیکرٹری اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
پی ایم اے کے وفد کی ایم ایس جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نیئر عمران سے ملاقات
Nov 25, 2024