پاکستانی عوام نے فسادی ٹولے کی فائنل کال بھی مسترد کردی :خرم دستگیر خان

Nov 25, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے فسادی ٹولے کی فائنل کال بھی مسترد کردی ہے۔ملکی املاک پر حملہ کرنیوالے فسادی ٹولے کی منصوبہ بندی بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔احتجاج کے نام پر اسلام آباد پر چڑھائی کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی،انتشاریوں کی وجہ سے پاکستان کی سیاست خراب ہورہی ہے،عمرانی ٹولہ نے سیاست میں تشدد،جھوٹ اور جلا گھیرائو کو فروغ دیا،پنجاب کی عوام انتشاری ٹولہ کے جھانسے میں نہیں آئی،بشری بی بی ورکروں کو احتجاج پر اکسا کر خود گھر بیٹھ گئی،آئین و قانون سے غداری اور کرپشن کے الزام میں گرفتار شخص کو عدالت ہی رہا کرسکتی ہے،فساد خان کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت اور قیادت کبھی انتقامی کاروائی پر یقین نہیں رکھتی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے انتخابی حلقہ فرید روڈ پر سابق یوسی وائس چیئرمین رانا معروف و دیگر کے ہمراہ اہل علاقہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں