شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری سلطان سرور گولڈن نے کہا ہے ملک کی سابق و موجودہ سیاسی قیادت یکساں روش اپنائے ہوئے ہے تمام پالیسیاں ڈنگ ٹپاؤ ہیں مربوط معاشی پلان مرتب نہ کرنے کے با عث مہنگائی میں روز بروز اضافہ اور بے روزگاری تیزی سے بڑھی ہے جس پر قابو پانے کیلئے کوئی پالیسی اختیار نہیں کی گئی نہ اب ایسا کوئی اقدام اٹھایا جارہا ہے جس سے پائیدار معاشی استحکام ممکن ہوسکے، سیاسی جماعتوں کی قیادت آپس میں لڑ رہی ہے اور سیاسی مفادات کی خاطر محاذ آرائی میں مصروف ہیں۔اس موقع پر معززین کی بڑی تعدادبھی موجودتھی چودھری سلطان سرور گولڈن نے کہاکہ ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے عوامی ریلیف کے حکومتی دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں حکمرانوں کو اپنی ترجیحات تبدیل کرنا ہوں گی اور عوام کے مسائل کا حل یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانا ہوں گے عوام کو مایوسی کی دلدل سے نکالنے کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو عوام کو شدید رد عمل آئے گا۔
سابق اور موجودہ حکمرانوں نے ڈنگ ٹپاؤ پالیسیاں بنائی:سلطان سرور
Nov 25, 2024