شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار خصوصی) انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری سیٹھ محمدعظیم ، محمدارشد چھرا، محمداسحق مٹھو،شیخ عبد ا لحمید نے کہا ہے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو پورا ہونے سے ہرصورت روکا جائے،یہ اسرائیلی ظلم و جبر کے خلاف صدائے حق بلند کرنے کا وقت ہے مسلمان حضورکی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کیلئے فلسطین کے مظلوم کیلئے اٹھ کھڑے ہوں حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیاجو اللہ کی رضاکی خاطر قربانیاں دیتے ہیں اللہ ان کی مدد کرتا ہے، فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کی طاقت کو بے نقاب کر دیا ہے مسلم امہ بیدارہواورغزہ کے مظلوموں کی مددکرے، پاکستان کے غیور عوام کے دل فلسطینی عوام کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں ۔پاکستان اسلام کا قلعہ اور ایٹمی طاقت ہے جس سے مظلوم مسلمانوں کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں جنہیں پورا کرنے کیلئے ان کی عملی امداد یقینی بنانااور ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کیلئے صدائے حق بلند کرناہوگی اسرائیل فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہا ہے ۔