شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق تحصیل صدر چودھری لطیف احسن ایڈووکیٹ نے کہا ہے احتجاج تحر یک انصاف کا حق ہے لیکن یہ انتشار کے ذریعے ملک میں افراتفری پھیلانے کے ہمیشہ درپہ رہے ہیں انہیں پر امن احتجاج کی راہ اپنانا ہوگی ورنہ سیاسی عمل میں ان کی آئندہ کوئی جگہ نہیں ہوگی ،ہم بار بار سیاسی مفاہمت کی بات کررہے ہیں مگر پی ٹی آئی کی قیادت سیاستدانوں سے مذاکرات کے بجائے اداروں سے ڈائیلاگ کی بات کرتی آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ کوئی جمہو ری قوت ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں اورعوام بھی انکی مفاد پرستی کی سیاست سے عاجز آچکی ہے اوراحتجاج کے جاری کھیل کو ختم ہوتا دیکھنا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں جس طرح آمرانہ پالیسیوں سے جمہوری قوتوں کو دیوار سے لگا نے کی کوشش کی۔ الزامات کی سیاست پروان چڑھائی اور کردار کشی کی منظم مہم کے ذریعے سیاسی مخالفین کو بدنام کرنے کی کوشش کی وہ قطعی جمہوری رویہ نہیں جسے ترک کرنے کی ضرورت ہے۔
پی ٹی آئی ہمیشہ افراتفری پھیلانے کے درپہ رہی ہے:لطیف احسن
Nov 25, 2024