شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء ٹکٹ ہولڈر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کوارڈی نیٹر میاں امجد لطیف نے کہا ہے عوام نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو مسترد کردیا ہے۔ پنجاب میں کسی جگہ بھی کوئی خاطر خواہ احتجاج نہیں ہو سکا پی ٹی آ ئی میں نہ مانو کی سیاست کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر میاں منور اقبال ،میاں رفاقت علی ،میاں عرفان ،ملک عرفان اسلام اور دیگر بھی موجود تھے۔ میاں امجد لطیف نے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصدبانی کیلئے کیلئے این آر او لینا ہے۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت کسی مجرم کو این آر او نہیں دے گی ۔بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی سلامتی خودمختاری پر حملے کئے اور پاکستان کی معیشت کوتباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ناقص خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان کو دنیا بھر میں تنہا کرد یا۔ انہوں نے مزید کہا دسمبر میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگی جس سے ملکی معیشت ایک مرتبہ پھر اپنے پائوں پر کھڑا ہوجائے گی ۔