سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) سانگلہ ہل میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر ، گراں فروشی عروج پر،سبزیاں، پھل، دالیں، گو شت، مرغی ، مچھلی انڈے شہریوں کی قوت خرید سے باہر، انتظامیہ بے بس، نرخ نامہ پر عمل درآمد کرانے سے قاصر، سبزیا ں ، پھل، دالیں، گوشت، مرغی ، مچھلی ، انڈے، قوت خرید سے باہر ہوگئے۔مقامی کاشت ہونے والی سبزیاں، سلاد اور ہرے مصا لحے بھی دکاندار اپنی من مانی کرتے ہوئے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔