خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) معروف زمیندار اور سابق چیئرمین میاں عمران حیدر ڈوگرکہتے ہیں معصوم شاہ روڈ پر نکاسی آب کی ابتر صورتحال کی خبروں پر فوری اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد محمد فاروق قریشی اور ایس ڈی او ہائی وے محمد شعیب سے رابطہ کر کے شہریوں کو اس پریشانی سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس پر متعلقہ اہلکاروں نے افسران کی موجودگی میں یہ مسئلہ عارضی طور پر تو حل کر دیا ہے۔