مسئلہ کشمیر کا واحد حل استصواب رائے ہے :محمد طارق چودھری

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگارخصوصی)سماجی رہنما وویجی ٹیبل مارکیٹ کے صدر الحاج محمد طارق چودھری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل استصواب رائے ہے جس کی اقوام متحدہ نے قرار دادمنظور کررکھی ہے اقوام عالم اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے کردار ادا کرے تاکہ کشمیری بھی بھارتی جبر سے نجات حاصل کرکے آزادانہ زندگیاں بسر کرسکیں،مسئلہ فلسطین کا بھی حقیقی حل اسرائیل سے فلسطینیوں کے علاقے واگزار کرواکر ان میں فلسطینیوں کو آباد کرنا ہے جب تک اس حقیقت کو تسلیم کرکے مظلوم فلسطینی عوام کو ان کا یہ جائز حق نہیں دیا جاتا اس وقت تک یہ مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہوسکتا ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی میاںعبدالغفار ودیگر بھی موجودتھے الحاج محمدطارق چودھری نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر مسئلہ فلسطین کا ایسا کوئی حل قابل قبول نہیں جس سے کشمیری حریت پسندوں اورمظلوم فلسطینیوں کے جذبات کی ترجمانی نہ ہوتی ہو دونوں خطوں میں پائیدار امن کا قیام ممکن بنانے کیلئے مظلوم مسلمانوں کی قربانیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے زمینی حقائق کی روشنی میں فیصلے کرناہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن