ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت )وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے عوامی منصوبوں کی تکمیل پرعملدرآمدکاجائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے تحصیل سانگلہ ہل کاتفصیلی دورہ کیا۔ڈی سی محمد تسلیم اختر راؤ نے سی ایم انیشیٹوز پر عملدرآمد، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، پارکس کی بحالی سمیت سکولوں میں تعلیمی معیار کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت، ادویات کے اسٹاک، ڈاکٹرز کی حاضری سمیت دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ڈی سی نے اتحاد فٹ بال سٹیڈیم کی بحالی اور 13 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے تعمیر کیے جانے والے فٹ بال سٹیڈیم میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو فوری کھیلوں کے میدان آباد اور تزئین و آرائش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی سی ننکانہ کا نئے تعمیر کئے جانے والے ریلوے روڑ میں ناقص میٹریل کی نشاندہی کا نوٹس، ٹھیکیدار کو 15 روز میں روڈ کو دوبارہ ٹھیک کرنے کا حکم، اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ اپنی نگرانی میں کام مکمل کروائیں۔