سود کی لعنت سے طرح طرح کی آزمائشوں کا سامنا ہے:عبدالمجید شاکر

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)جمعیت اہلحدیث کے رہنما وسماجی شخصیت عبدالمجید شاکر کا کہنا ہے سودکی لعنت سے ملک وقوم طرح طرح کی آزمائشوں کاسامناکررہی ہے۔ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کے حکمرانوں کو سود کی لعنت سے چھٹکارا حا صل کرکے اسلامی طرز حکومت اختیار کرنا ہوگایہی ہماری دنیاوی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے۔ آج عام آدمی پانی کی قلت، بجلی،گیس کے بلوں میں اضافہ،ہوشربامہنگائی و بے روزگاری سمیت طرح طرح کی معاشی پریشانیوں میں مبتلا ہے خلفائے راشدین نے دین مبین کی تعلیمات پر مبنی اسلامی حکومت قائم کی اور عملی جدوجہد سے اسلام کا پرچم پوری دنیا میں لہرا کر دین مبین کی سربلندی یقینی بنائی اگرآج بھی اس کتاب انقلاب قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو دنیا میں مسلمانوں کا زوال ختم اور عروج حاصل ہوسکتا ہے کوٹ رنجیت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمجید شاکر نے کہا ہے کہ اغیار کی غلام سے نجات ملے گی اور اسلام پر پرچم پھر سے پوری دنیا میں لہرائے گا۔

ای پیپر دی نیشن