شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنماوحلقہ این اے115کے امیدوار رانا ممتاز محمود مون خان نے کا کہنا ہے احتجاجی تحریک چلاکر معاشی بحالی کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں ۔پی ٹی آئی کا حالیہ احتجاج بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے جو ناکام ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے جس تندہی، جذبے اور عزم کے ساتھ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے وہ ملکی تاریخ کا روشن باب ہیں (ن) لیگ عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے جس نے معاشی چیلنجز کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جن کی بدولت مہنگائی پر قابو پانے، توانائی بحران کے حل اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت ممکن ہوئی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں جھبراں میںمیڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ رانا ممتاز محمود مون خان نے کہاکہ پارٹی صدر میاں نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کو وفاقی و صوبائی حکومت تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔