’’بھارت آرمی‘‘ گواسکر نے اپنی ہی فینز کو غیر محبِ وطن قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر )ممبئی سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر آسٹریلیا کیخلاف پرتھ ٹیسٹ میچ میں اپنے ہی شائقین پر بھڑک اٹھے۔سنیل گواسکر نے بھارتی جھنڈوں پر لکھا ہوا لفظ ’’بھارت آرمی‘‘دیکھ کر غصے کا اظہار کیا اور طیش میں آگئے۔انہوںنے کہا کہ پرچم پر کسی بھی قسم کی تحریر قوانین کے خلاف ہے، یہ شائقین بھارتی نہیں ہوسکتے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ(شائقین)  واقعی بھارتی ہیں، زیادہ یقین نہیں  کہ ان میں سے کتنوں کے پاس بھارتی پاسپورٹ ہے لیکن وہ شاید اس کی قدر اور پرچم کی اہمیت بھول چکے ہیں۔ ’’بھارت آرمی‘‘کے لوگوں کو جھنڈوں سے حروف کو ہٹا دینا چاہیے، اگلی بار وہ جھنڈے خود بنائیں اور غلطی کو دہرانے سے گریز کریں۔

ای پیپر دی نیشن