لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد کہا کہ ہمارے لئے آج کا دن اچھا نہیں رہا، زمبابوے کی ٹیم، بالخصوص سکندر رضا کی تعریف کرنا ہوگی۔ زمبابوے نے ہمارے بیٹرز کو دبائو میں ڈالا۔ ہم زمبابوے کے دبائو سے نکل نہیں سکے، موذاربانی اور نگاراوا بہت تجربہ کار بائولرز ہیں۔ابتدائی وکٹیں جلد گرنے سے دبائو میں آئے ۔ پچ بیٹنگ کیلئے ساز گار نہیں تھی ۔ ہمارے بائولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی مگر بیٹرز پرفارم نہیں کرسکے ۔ غلطیوں سے سیکھیں گے ۔ میٹنگ میں کوچنگ سٹاف اور کھلاڑی سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے حکمت بنائیں گے ۔ امید ہے دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کریں گے ۔ تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہیں ۔ زمبابوے کے کپتان کریگ اروائن نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جیت کر بہت خوشی ہے ۔ وکٹیں گرنے سے دبائو میں آتے رہے تاہم پارٹنر شپس نے کام کر دکھا یا ۔ بائولرز نے ابتدائی وکٹیں حاصل کرکے ہدف پاکستان کیلئے مشکل بنا دیا ۔ دوسرا میچ جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
اچھا پرفارم نہیں کر سکے، سیریز برابر کرنے کی کوشش کرینگے: محمد رضوان
Nov 25, 2024