لاہور(سپورٹس رپورٹر)پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے سنچری کے ساتھ اپنی فارم بحال کی اور اسی کے ساتھ ہی انڈیا نے اپنی دوسری اننگز 6 وکٹ پر 487 رنز بنانے کے بعد ڈکلیئر کردی اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 534 رنز کا ہدف دیا۔بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔بھارتی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 104 رنز پر ہی ڈھیر کردیا۔تیسرے روز بھارت نے 6وکٹوں پر 487 رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔ یشسوی جیسوال161 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،ویرات کوہلی100رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔آسٹریلیا نے 534رنز کے تعاقب میں 12رنز پر 3وکٹیں گنو ادیں ۔ نیتھن میکسوینے صفر‘کپتان پیٹ کمنز دو ‘مارنوس لابو شین 3رنز بناسکے ۔ عثمان خواجہ تین رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ جسپریت بمراہ نے دو جبکہ محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ میزبان آسٹریلیا کو جیت کیلئے مزید522رنز درکار جبکہ سات وکٹیں باقی ہیں ۔ میچ میں دو دن باقی ‘میزبان کینگروز پر شکست کے سائے منڈلانے لگے ہیں ۔