برطانیہ میں تین فضائی اڈوں پر نامعلوم ڈرونز کا پتہ چلا ہے، امریکی فضائیہ

لندن(این این آئی )امریکی فضائیہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے برطانیہ میں تین فضائی اڈوں پر متعدد نامعلوم ڈرونز کی نگرانی کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعات 20 سے 22 نومبر کے درمیانی عرصے کے دوران پیش آئے۔ اس دوران سفولک میں برٹش رائل ایئرفورس کیلکن ہیتھ ، ملڈن ہال اور نورفولک میں فیلٹ ویل کے اڈوں پر چھوٹے ڈرون  کی نگرانی کی گئی۔امریکی فضائیہ جو ان اڈوں کو استعمال کرتی ہے نے کہا کہ اس مرحلے پر یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ ڈرون دشمن کے خطرے کی نمائندگی کرتے ہیں یا نہیں۔امریکی فضائیہ نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا دفاعی طریقہ کار استعمال کیا گیا ہے، لیکن اشارہ دیا کہ وہ سہولیات کی تحفظ کا حق محفوظ رکھتی ہے۔یوروپ میں امریکی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ 20 اور 22 نومبر کے درمیان ریف لکن ہیتھ، ملڈن ہال اور فیلٹ ویل اڈوں کے آس پاس چھوٹے بغیر پائلٹ کے فضائی نظام کا پتہ چلا ہے۔

ای پیپر دی نیشن