ممبئی (نیٹ نیوز) گوگل میپ کے بتائے راستے پر سفر کرنے والی گاڑی زیر تعمیر پل سے گرنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب بدایوں شہر سے فرید پور قصبے کی طرف جاتی گاڑی بریلی میں رام گنگا ندی پر زیر تعمیر پْل سے نیچے جا گری۔ گاڑی میں سوار 2 بھائیوں سمیت 3 نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ جی پی ایس نے پْل کا راستہ کلیئر دکھایا لیکن آگے جا کر پْل موجود نہیں تھا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے زیر تعمیر پْل پر کوئی رْکاوٹ لگائی ہوتی تو افسوس ناک حادثہ پیش نہ آتا۔