واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں ایک بچے میں صحت حکام نے برڈ فلو کی تصدیق کی ہے۔ یہ امریکہ میں کسی بچے میں رپورٹ ہونے والا پہلا کیس ہے۔حالیہ انفیکشن کے بعد امریکہ میں رواں سال برڈ فلو کے کیسز کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔کیلی فورنیا میں 29 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔