گیس چوری کریک ڈائون،مزید186 کنکشنزمنقطع، 70 لاکھ کے جرمانے

Nov 25, 2024

لاہور( این این آئی)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران پنجاب، خیبرپی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید 186 غیر قانونی گیس کنکشنزمنقطع  اور 70 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔لاہور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 21 کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 4 کنکشن منقطع کیے اور گیس چوری کے خلاف 28 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے۔ فیصل آباد میں 7 غیر قانونی کنکشنز اور کمپریسر کے استعمال پر 1 کنکشن منقطع کرتے ہوئے 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ملتان میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 14 کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3 کنکشن منقطع کیے۔ بہاولپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 اور کمپریسر کے استعمال پر 18 کنکشن منقطع کیے گئے۔شیخوپورہ میں ٹیم نے 3 غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے اور 37 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔ گوجرانوالہ میں 1 غیر قانونی کنکشن منقطع کرتے ہوئے 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ساہیوال میں 2 غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے اور 1 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ کرک میں ٹیم نے 111 غیر قانونی کنکشنز منقطع کرتے ہوئے 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ گیس چوری کے خلاف مزید 6 ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔

مزیدخبریں