لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کسی تجربے کی متحمل نہیں ہے ،فریقین ہوش کے ناخن لیں،ایک سیاسی جماعت کے احتجاج کی وجہ سے انٹرنیٹ ، موٹرویز ،کاروباری مراکز کی بندش کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملکی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بلائے گئے صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان جیسے کمزور معیشت کے حامل ملک میں ایسے اقدامات اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہیں،ایک طرف پاکستان کی عوام کو دہشتگردی اور فرقہ وارانہ جیسے گھمبیر مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پچھلے دس دنوں میں سینکڑوں پاکستانی شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور دوسری طرف حکومت کی ناقص پالیسیوں اور کمزور فیصلوں کی بدولت عوام کے کے گھروں کے چولہے بھی بجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ان کے کارکنان کو پاکستانی مفادات کے خلاف کسی احتجاجی سیاست یا سرگرمی کا حصہ نہیں بننا چاہیے پاکستان اور اس کی عوام اس انتشار کی متحمل نہیں ہوسکتے.۔
موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کسی تجربے کی متحمل نہیں:چوہدری سرور
Nov 25, 2024