اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاجی کال نہیں یلغار کی دھمکی دی ۔پریس کانفرنس میںانہوںنے کہا جڑواں شہروں میں مکمل طور پر امن ہے، اسلام آباد میں ابھی تک مکمل خاموشی ہے کوئی احتجاج نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کی کال مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے، پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں نے از خود گرفتاریاں دی ہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کیلئے راستہ بند کیے ہیں۔
اسلام آباد میںخاموشی، کوئی احتجاج نہیں ہوا، طارق فضل چوہدری
Nov 25, 2024