کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے محکمہ صحت میں ڈاکٹرز کی 3530 پوسٹیں خالی ہونے کا انکشاف ہوا۔ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی 600 میں 420 پوسٹیں خالی ہیں، صوبے میں صرف 180ماہر ڈاکٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں، نرسوں کی بھی 351 پوسٹیں خالی ہیں۔کوئٹہ سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں منظور شدہ پوسٹوں سے 236 ڈاکٹرز کی اضافی تعیناتی کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔
بلوچستان، محکمہ صحت میں ڈاکٹرز کی ساڑھے 3 ہزار پوسٹیں خالی ہونے کا انکشاف
Nov 25, 2024