تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ایرانی فوج اور حکام مختلف منصوبوں اور حکمت عملیوں پر کام کر رہے ہیں۔ شام اور لبنان کے دورے میں حزب کمانڈروں کے حوصلے بہت بلند دیکھے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے حزب اﷲ کے ہتھیار تباہ کرنے کے دعوے قیاس آرائیاں ہیں۔ حزب اﷲ ایران کی اہم حقیقت ہے۔ حزب اﷲ کی سخت مزاحمت پر اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں پیش قدمی نہیں کر پائی۔
حزب اﷲ کی مزاحمت پر اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں پیشقدمی نہیں کر پائی: ایران
Nov 25, 2024