تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں لبنانی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے پر معافی مانگ لی۔ ایک فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتی ہے اور وضاحت کرتی ہے کہ وہ لبنانی فوج کے خلاف نہیں بلکہ صرف حزب اللہ کے خلاف لڑرہی ہے۔ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے الامیریہ میں لبنانی فوج کے اڈے پر حملہ کیا تھا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے جبکہ فوجی اڈے کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
حزب اﷲ کو ٹارگٹ کرتے لبنانی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کی معافی
Nov 25, 2024