وزیراعلیٰ موبائل ہسپتال کے عملہ پر  وزیر آباد میں تشدد‘ کپڑے پھاڑ دئیے

Nov 25, 2024

وزیر آباد (نامہ نگار) وزیراعلیٰ موبائل ہسپتال پر 5 افراد نے ڈنڈوں اور چھریوں سے حملہ کر کے عملہ پر تشدد کیا‘ کپڑے پھاڑ دئیے۔ وزیر آباد کے نواحی گاؤں عزیز چک میں وزیراعلیٰ موبائل ہسپتال کی ٹیم مریضوں کے چیک اپ اور ادویات دینے میں مصروف تھی کہ نوید نے چار ساتھیوں کے ہمراہ عملہ پر تشدد شروع کر دیا اور چھری سے وار کیا‘ کوآرڈینیٹر موبائل ہسپتال آفتاب احمد بچ گئے۔

مزیدخبریں