لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ضلع کرم میں تشدد کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم کے متاثرین کیلئے بے حد افسردہ ہوں۔ خیبر پی کے کے عوام کو پرامن زندگی کا حق ہے۔ عوام کو تحفظ دینا حکمت اور سکیورٹی فورسز کا کام ہے۔ اس کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا۔