اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی شب تیز بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔وادی کاغان کے پہاڑوں اور ناران میں برفباری ہوئی، وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں برفباری ہوئی جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا۔چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم تتہ پانی کے مقام پر عارضی طور پر چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دی گئی۔
اسلام آباد میں تیز بارش سے موسم سرد کاغان اور وادی نیلم میں برفباری
Nov 25, 2024